رمضان المبارک کے اوقات کار، کیسز کی سماعت اور دفتری ٹائمنگ کی تفصیلات

رمضان المبارک کے لیے عدالتوں، دفاتر اور اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

رمضان المبارک کے لیے عدالتوں، دفاتر اور اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے نئے عدالتی اور دفتری اوقات کار کا چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق دوران رمضان پیر تا جمعرات 9.30 سے 11.30 تک کیسز کی سماعت ہوگی،۔
روزانہ صبح ساڑھے 11 سے 12 بجے تک عدالتی وقفہ کیا جائے گا، 12 سے ڈیڑھ بجے تک ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کی جائے گی۔
جمعہ کو 9.30 سے 11.30 بجے تک ہی کیسز کی سماعت کی جائے گی۔پیرسے جمعرات تک دفتری اوقات کار9 سے 2.30 تک ہوں گے،۔
جمعہ کےروز دفتری اوقات کار 9 سے12 بجے تک ہوں گے، ماتحت عدالتوں میں صبح 9 سے 2.30 تک کیسز کی سماعت ہوگی-
، جمعہ کو ماتحت عدالتوں میں 9 سے12 بجے تک کیسز سنے جائیں گے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔