لاہور: میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کا ایک اورواقعہ
لاہور کی ایک اور طالبہ کیجانب سے یونیورسٹی میں مبینہ خودکشی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ لاہور کی ایک میڈیکل یونیورسٹی میں یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق فائنل ایئر کی 22 سالہ طالبہ فریحہ نے مبینہ طور پر کالج کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔
انہیں فوری طور پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کر کے علاج شروع کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق طالبہ کے سر پر گہری چوٹ آئی تھی جس سے دماغ بری طرح متاثر ہوا۔ طبی کوششوں کے باوجود ان کی جان نہ بچائی جا سکی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طالبہ گزشتہ چند ماہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔