رمضان المبارک کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ درجہ حرارت کہاں تک جا سکتا ہے اور بارشوں کی کیا صورت حال رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے ماہ مقدس میں موسم کی ممکنہ چال پیشگی بتا دی۔
روزہ داروں کو احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ صیام کے پہلے عشرے کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
دن کے درجہ حرارت میں روز بروز اضافہ ہوگا۔ یہ بھی پیشگوئی کی کہ فروری میں بارشوں کی کوئی خاص توقع نہیں۔
ڈی ڈی میٹ عرفان ورک کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں پاکستان میں کہیں بھی بارش والا سلسلہ متوقع نہیں کہ یکدم موسم بدل جائے۰
، دن کے درجہ حرارت زیادہ رہیں گے۔ سندھ کے چند علاقوں میں گرمی کا زور جلد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ روزہ داروں کو دوپہر کے وقت باہر جانے سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔