عالمی سطح پر پاکستان کا کردار تسلیم، وزیر اطلاعات کا دعویٰ

بورڈ آف پیس کے اجلاس میں پاکستان کو غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں پاکستان کو غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی کاز بھرپور انداز میں پیش کیا۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں پاکستان کو نمایاں پذیرائی حاصل ہوئی۔
ان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی امن کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے باعث فخر ہے کہ صدر ٹرمپ نے بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔ یہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے کہ ملک کو بین الاقوامی سطح پر عزت اور احترام مل رہا ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔