پنجاب کے سرکاری اسکولز کے اساتذہ کےلیے ڈریس کوڈ نافذ
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کیلئے اسٹینڈرڈ ڈریس کوڈ نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مراسلے کے مطابق پنجاب کے سرکاری اسکولز کے تمام اساتذہ کو ڈریس کوڈ کے ساتھ بلیک گاون پہننا لازمی ہوگا۔
، خواتین اساتذہ بند جوتے یا سادہ سینڈلزاستعمال کریں، مرد اساتذہ پلین اورسادہ رنگ کی شلوار قمیض پہنیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مرد اساتذہ پینٹ شرٹ بھی پہن سکیں گے، بند جوتے یا اسٹریپ والے سینڈلز استعمال ہوسکیں گے۔
، خواتین اساتذہ ایسا مناسب لباس پہنیں جو وقار کی عکاسی کرے۔
مراسلے کے مطابق اساتذہ میں یکسانیت، وقار، نظم و ضبط اور واضح پیشہ ورانہ شناخت کو فروغ دینا مقصد ہے۔
، ڈریس کوڈ سے طلبا اور والدین میں اساتذہ کی عزت میں اضافہ ہوگا، محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام اسکولوں کے سربراہان کو مراسلہ ارسال کردیا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔