پاکستان میں تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت، کوہاٹ میں بڑی کامیابی

پاکستان میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت

پاکستان میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں او جی ڈی سی ایل نے تیل وگیس کا ذخیرہ دریافت کرلیا۔
کنویں سے یومیہ 10 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور یومیہ 225 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔
جو دریافت تیل و گیس کی طلب ورسد میں فرق کم کرنےمیں معاون ہوگی۔او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر آگاہ کردیا-
، خط کے مطابق ہنگو لمشیوال فارمیشن میں بارگزئی ایکس ون کنویں سےتیل و گیس دریافت ہوا۔
کنویں میں اوجی ڈی سی ایل 65 فیصد،پی پی ایل30 فیصد اورگورنمنٹ ہولڈنگ 5فیصد کی حصہ دار ہیں۔
واضح رہے کہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جسے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق دریافت درس ویسٹ 3 کنویں سے ہوئی ہے، جہاں سے یومیہ تقریباً 97 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کی توقع ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔