روس ایران میزائل معاہدہ: تہران کو 2500 میزائل فراہم کیے جائیں گے

معاہدہ طے، روس ایران کو 2500 میزائل اور 500 پورٹ ایبل لانچ یونٹ فراہم کرے گا

ایران نے پورٹ ایبل لانچر سے چلنے والے میزائلوں کے حصول کیلئے روس سے 59 کروڑ ڈالر کا معاہدہ کرلیا۔ ب
رطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اگلے 3 سال کے دوران روس ایران کو 2500 میزائل اور 500 پورٹ ایبل لانچر یونٹ فراہم کرے گا۔
یہ میزائل زمین سے فضا میں مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میزائل کو کندھے پر رکھ کر چلایا جاسکتا ہے۔
یہ معاہدہ دسمبر میں ماسکو میں طے پایا۔ یہ ہتھیار 2027 سے 2029 کے دوران ایران کو موصول ہونگے۔
میزائل کی فی یونٹ قیمت تقریباً 1 لاکھ 70 ہزار یورو جبکہ لانچر کی قیمت 40 ہزار یورو مقرر کی گئی۔
دستاویزات کے مطابق یہ معاہدہ دسمبر میں ماسکو میں طے پایا اور اس کا مقصد اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران تباہ ہونے والے ایرانی فضائی دفاعی نظام کو دوبارہ مضبوط کرنا ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔