ایران کا امریکا کو خبردار، جنگ ہوئی تو خطہ لپیٹ میں آئے گا

اب جنگ ہوئی تو پورا خطہ لپیٹ میں آئے گا: ایران نے امریکا کو خبردار کر دیا

ایران نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب جنگ ہوئی تو پورا خطہ لپیٹ میں آئے گا۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکا اور اسرائیل کا نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے اثرات صرف دونوں ممالک تک محدود نہیں رہیں گے۔
بلکہ خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔انہوں نے کہا ایران کے دشمن نے 12 روزہ جنگ میں شکست کھائی۔
، اس بار افراتفری اور بدامنی کے ذریعے ایک اور فوجی آپریشن کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دشمن جنگ شروع کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں لیکن وہ اسے ختم نہیں کریں گے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔