مسلم لیگ ن کا پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو تگڑا جواب دینے کا فیصلہ
مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو تگڑا جواب دینے کا فییصلہ کرلیا،اجلاس میں اپوزیشن کی نعرہ بازی پر حکومت بھی بھرپور جواب دیا جائے گا،۔
وزیر قانون رانا اقبال کی زیر صدارت میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس میں مسلم لیگ ن نےفیصلہ کیاکہ پنجاب اسمبلی ہراجلاس سےپہلےپارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقدکیا جائےگا۔
،پارٹی ذرائع کےمطابق اجلاس میں اپوزیشن کے رویئے کے مطابق بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں طے ہواکہ حکومتی بنچوں سے اپوزیشن کی نعرہ بازی کا بھرپورجواب دیا جائے گا،وزیرقانون پنجاب رانا اقبال کی زیرصدارت ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی کارکردگی پر ان کو بھرپورخراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔