پنجاب: خطرناک عمارتوں میں قائم اسکولوں کو خالی کرنے کا حکم
لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کی تمام خطرناک عمارتوں والے اسکولوں کو خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام ضلعی اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے تمام خطرناک، جزوی خطرناک اسکولوں کی عمارتوں کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔
مراسلے کے مطابق کسی بھی صورت طلبہ کو خطرناک عمارتوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
،کوئی طالب علم ایسی عمارتوں میں بیٹھ سکے گا نہ پڑھ سکے گا۔
مراسلے میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے خطرناک، جزوی خطرناک سرکاری اسکولزکی عمارتوں پر سائن بورڈ آویزاں کیے جانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ کسی ناخوشگوار واقعےکی ذمہ داری ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی اور ہیڈ ٹیچر پر آئے گی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔