سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے واپڈا کا چناب پر چار ڈیم بنانے کا فیصلہ
سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے واپڈا نے چناب پر چار ڈیم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔واپڈا نےچناب پرچارڈیم بنانےکافیصلہ کیاہے۔
،حکام واپڈا کےمطابق تقریبا تین سو ارب روپےمالیت کا منصوبہ چارسال میں مکمل کیاجائےگا،اضافی پانی ڈیمزمیں ذخیرہ کرکےسیلابی صورتحال پرقابو پایا جائےگا۔
،45 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ اور 330 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔دستاویز کےمطابق چنیوٹ اور شاہ جیوانہ ڈیمز سے 80،80 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔
،بھارت مون سون سیزن میں دریایے چناب میں اچانک پانی چھوڑ دیتا ہے،اچانک سیلاب سےکھڑی فصلوں اور املاک کو نقصان پہنچتا ہے۔
واپڈاحکام کاکہنا ہےکہ خشک سالی کے دوران بھارت دریائےچناب کا پانی اچانک روک بھی لیتا ہے۔
،مستقبل میں سیلاب اورقلت آب سے نمٹنے کےلیےپلان تیار کیا گیا ہے،سیلابی صورتحال یا پانی میں کمی کی صورت میں ڈیم موزوں ثابت ہوں گے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔