پاکستان کی جانب جو میلی آنکھ اٹھے گی،نوچ لی جائے گی،جوہاتھ اٹھے گا توڑ دیا جائے گا،مریم نواز
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دشمن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن غضب للحق کی فیصلہ کن کارروائی کو پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ پاکستان کی جانب جو میلی آنکھ اٹھے گی،نوچ لی جائے گی،جو ہاتھ اٹھے گا توڑ دیا جائے گا،۔
سلام ہے ان غازیوں پر جنہوں نے ثابت کیا کہ پاکستان کی سرحدیں ناقابلِ عبور ہیں،آپریشن غضب للحق خوارج کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔
، پاکستان کی سرحدیں آہنی دیوار ہیں ٹکرانے والا ہر فتنہ پاش پاش ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے، جو زبان دشمن کو سمجھ آتی ہے۔
، اب اسی زبان میں اسے جواب دیا جائے گا، پاکستان ناقابلِ تسخیر تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔