پاکستان اور افغانستان پر فوری جنگ بندی کیلئے زور دیتےہیں: روسی دفتر خارجہ
پاکستان کے خلاف افغان طالبان کی جارحیت پر روس اور ایران نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
، دونوں ملکوں نے بات چیت کیلئے ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔
تفصیلات کے مطابق روسی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان پر فوری جنگ بندی کیلئے زور دیتےہیں۔
، دونوں ممالک اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے دور کریں۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہاکہ ماہِ مبارک رمضان ضبطِ نفس اور عالمِ اسلام میں یکجہتی کے فروغ کا مہینہ ہے۔
، افغانستان اور پاکستان اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔
ایران گفتگو میں سہولتکاری اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔