آپریشن عضب للحق: پاک فوج کی بڑی کارروائی، 133 طالبان ہلاک

افغان طالبان رجیم کیخلاف پاک فوج کا آپریشن’عضب للحق‘ جاری، 133 طالبان ہلاک، ہیڈکواٹر، ٹینکس اور توپ خانے تباہ

افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کا آپریشن عضب للحق جاری ہے۔
جس میں افغان طالبان رجیم کے 133 کارندے ہلاک کر دیئے گئے ۔
جبکہ 200 سے زائد زخمی ہیں، افغان طالبان کی 27 پوسٹیں تباہ کر دی گئیں جبکہ 9 پر قبضہ کر لیا گیا ۔
وزیر اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق پاک فوج نے کابل، پکتیا اور قندھار میں افغان طالبان کے دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا ۔
جس میں مزید ہلاکتوں کا امکان ہے ، افغان رجیم کے دو کور ہیڈ کواٹرز کو تباہ و برباد کر دیا گیاہے ۔
اس کے علاوہ تین بریگیڈ ہیڈکواٹرز، دو ایمونیشن ڈپو، ایک لاجسٹک بیس، تین بٹالین ہیڈکواٹرز، دو سیکٹر ہیڈ کواٹرز ، 80 سے زائد ٹینکس ، آرٹلری گنز اور اے پی سیز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
، پاکستان کی جانب سے موثر کارروائی تاحال جاری ہے ۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔

آپریشن عضب للحق میں پاک فوج کی مؤثر کارروائی، افغان طالبان کے درجنوں جنگجو ہلاک اور اہم دفاعی تنصیبات تباہ۔