پاکستان کی سالمیت پر صدر زرداری اور شہباز شریف کا مشترکہ بیان

افغانستان نے سالمیت کو للکارا، ڈٹ کر مقابلہ، منہ توڑ جواب دیا جائے گا: صدر و وزیراعظم

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امن، استحکام اور علاقائی سالمیت پر ریاستِ پاکستان کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۰
، افغانستان نے پاکستان کی سالمیت کو للکارا ہے، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
پاک افغان حالیہ کشیدگی کے حوالے سے جاری بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج پاکستان کی با وقار قوم اور ہماری دلیر مسلح افواج وطن کی سالمیت اور سرحدوں کے تحفظ کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ پاکستان دباؤ یا دھمکی سے مرعوب ہوگا، ہماری مسلح افواج کی جوابی صلاحیت ہمہ گیر، بروقت اور فیصلہ کن ہے۰
، اور وہ دشمن کے ناپاک عزائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی بھرپور استعداد رکھتی ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔