تیل کی عالمی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ، وزیراعظم نے نگرانی کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی
ایران پر حملوں کے بعد تیل کی عالمی قیمتیں بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی سپلائی اور قیمتوں کی نگرانی کیلئے خصوصی قائم کردی۔عالمی منڈی پر نظر رکھنے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،۔
وفاقی وزیر خزانہ 18 رکنی کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے۔ کمیٹی روزانہ اجلاس کرکے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم، توانائی اور خزانہ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی کمیٹی میں شامل ہیں، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر اور اوگرا نمائندے بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
کمیٹی تیل کی عالمی سپلائی اور قیمتوں پر مسلسل نظر رکھے گی، کمیٹی پیٹرولیم سپلائی متاثر نہ ہونے کیلئے حکمت عملی تیار کرے گی۔ طویل جنگ کی صورت میں معاشی اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کرکے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی، پیٹرولیم ڈویژن کمیٹی کو بطور سیکرٹریٹ تعاون فراہم کرے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں