کویت میں امریکی طیارہ ایف 15 گر کر تباہ‘طیارے کو ممکنہ طور پر مار گرایا گیا ہے، ایرانی میڈیا
کویت میں امریکی طیارہ ایف 15 گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کو ممکنہ طور پر مار گرایا گیا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق طیارے کےپائلٹ نے پیراشوٹ سے چھلانگ لگا دی، مقامی افراد نے پائلٹ کو حکام کے حوالے کر دیا۔
واضح رہے کہ کویت میں صبح سے اب تک تیسری بار سائرن بج رہے ہیں، کچھ دیر پہلے کویت نے ایرانی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
کویت میں امریکی سفارتخانے سے بھی دھواں اٹھ رہا ہے، کچھ دیر پہلے ایران نے کویت پر ڈرون حملہ کیا تھا۔
، کویت میں ایرانی ڈرونز کا ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ ڈرونز کا ملبہ مینا الاحمدی ریفائنری کے قریب گرے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں