سیکیورٹی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف وفد ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ

سیکیورٹی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف وفد پہلی میٹنگز کے بعد واپس روانہ

سیکیورٹی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ کرلیا گیا۔ آئی ایم ایف وفد پہلی میٹنگز کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آن لائن مذاکرات ہوں گے۔
، وفد کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات کی آج سے تمام میٹنگز ورچوئل ہوں گی۔ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث وفد سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ورچوئل مذاکرات میں شیڈول کے مطابق ہی میٹنگز ہوں گی، ورچوئل مذاکرات میں شیڈول کے مطابق ہی میٹنگز ہوں گی۔
واضح رہے کہ قرض پروگرامز کی 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کےلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔