مشرق وسطیٰ میں ایٹمی تابکاری کا خدشہ، رافیل گروسی کا انتباہ

مشرق وسطیٰ میں ایٹمی تابکاری کا خدشہ رد نہیں کرسکتے، رافیل گروسی.

ڈی جی آئی اے ای اے رافیل گروسی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، ہم ایٹمی تابکاری کا خدشہ رد نہیں کرسکتے۔
ایران کی صورتحال پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ہنگامی اجلاس میں رافیل گروسی نے کہا کہ ایران کے ایٹمی ریگولیٹری اتھارٹی سے رابطے کی کوشش کر ررہے ہیں۔
، ابھی تک ایران کی جانب سے رابطوں کو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ ہمیں امید ہے ایران کے ساتھ رابطے جلد بحال ہونگے۔
رافیل گروسی نے کہا کہ ایران کے ہمسایہ ملکوں میں تابکاری کی کوئی اطلاعات نہیں ملی، ایٹمی مواد پھیل گیا تو پورے پورے شہر کو خالی کرنا پڑے گا۔
ہمیں مذاکرات کی میز پر واپس جانا چاہیے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔