ایران کو قیمت چکانی ہوگی، قطر کا دوٹوک مؤقف

ایران کو ہمارے لوگوں پر حملوں کی قیمت چکانی ہوگی، قطر

ترجمان قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کو ہمارے لوگوں پر حملوں کی قیمت چکانی ہوگی۔سی این این سے گفتگو میں ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ قطر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت عوامی مقامات کو نشانہ بنایا گیا،۔
قطری لڑاکا طیاروں نے ڈرونز اور میزائل مار گرائے، ایران کو ہمارے لوگوں پر حملوں کی قیمت چکانی ہوگی، اس طرح کے حملوں کو جواب دیے بغیر نہیں جانے دے سکتے۔
دوسری جانب خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی جارحیت کے حوالے سے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان، قطر اور کویت کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد مشترکہ طور پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سلامتی اور استحکام کے تحفظ، علاقوں کے تحفظ ، شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔

#baithak #baithaknews #multan #qalat #Balochistan #Loralai #NewsUpdate #todaynews