ایران کے نئے سپریم لیڈر پر حملے کی تیاری، اسرائیلی قیادت کا بڑا حکم

اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع کا ایران کے نئے سپریم لیڈر پر حملے کی تیاری کا حکم

اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو اور وزیر دفاع نے ایران کے نئے سپریم لیڈر پر حملے کی تیاری کا حکم دیدیا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور میں نے فوج کو نئے لیڈر پر حملے کی تیاری کا حکم دیا ہے۔
،جو بھی ایران کا نیا سپریم لیڈر ہوگا وہ ہمارا ہدف ہوگا،ایرانی قیادت کا خاتمہ ہمارے آپریشن کے بنیادی مقصد ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملے میں شہید ہونے والے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔
تاہم اس خبر کی تاحال ایرانی سرکاری حلقوں کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
دوسری جانب آیت اللہ خامنہ ای کو الوداع کہنے عمل آج رات سے شروع ہوگا،تین روزہ ماتمی تقریبات تہران کےخمینی مصلیٰ میں منعقد ہونگے۔
،آیت اللہ خامنہ کے جسد خاکی کو سپردخاک کرنے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں