مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی،پاکستان میں 25 دن کا ایندھن سٹاک رہ گیا
مشرق وسطی میں کشیدگی کے بعدپاکستان میں ایندھن کے بحران کا خدشہ ہے۔ ذرائع کےمطابق پاکستان میں 25 دن کا ایندھن موجود، آئل مارکیٹنگ کمپنیز 20 دن کا ذخیرہ رکھنے کی پابند ہیں،مشرق وسطی کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان نے 2 ماہ سے ذخیرہ بڑھانا شروع کیا۔
،جنوری میں او ایم سیز نے 25 دن کا ایندھن ذخیرہ کر لیا تھا،فروری میں پاکستان نے مزید 3 دن کا ایندھن ذخیرہ کر لیا تھا۔ذرائع کےمطابق پاکستان کو یومیہ 4 لاکھ 35 ہزار بیرل ایندھن درکار ہوتا ہے،پاکستان یومیہ 1 لاکھ 45 ہزار بیرل پٹرول درآمد کرتا ہے۔
،جبکہ یومیہ 90 ہزار بیرل ڈیزل درآمد کرتا ہے،اس کے علاوہ یومیہ تقریباً 2 لاکھ بیرل کروڈ آئل درآمد کرتا ہے۔
پاکستان کوسعودی عرب کی بندگارہ یانبو سےایک جہاز ایندھن کی یقین دہانی کرائی گئی ہے،پاکستان کو ایڈناک سے بھی ایک جہاز ایندھن ملنےکی توقع ہے۔
،ایڈناک سے ملنے والا جہازفجیرہ کی بندرگاہ سے پاکستان آئے گا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔