پیٹرول کا 28 دن کا ذخیرہ موجود ہے، فوری ذخیرے کی ضرورت نہیں، وزیر خزانہ

علاقائی کشیدگی کے باعث تیل کی عالمی قیمتیں سو ڈالر فی بیرل تک جانے کا خدشہ ہے۔
وزیر خزانہ نے صورت حال سے نمٹنے کیلئے توانائی کی بچت اور پیٹرولیم پرائسز ریگولیٹ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
بولے پیٹرول کا اٹھائیس دن اور درآمدی گیس کا پندرہ دن کا ذخیرہ موجود ہے۔ قطر سے ایل این جی کی سپلائی رک گئی ہے۔
معاشی ٹیم کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ اور میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ نئے مالی سال کا بجٹ وزارت خزانہ میں قائم ٹیکس پالیسی آفس بنائے گا۔
موجودہ علاقائی کشیدگی جاری رہی تو ہنگامی اقدامات کے ساتھ ڈسپلن پرعمل کرنا پڑے گا۔
پیٹرول کے ذخائر مارچ کے آخر تک کیلئے دستیاب ہیں، فوری ذخیرے کی ضرورت نہیں البتہ صورت حال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے معاشی صورت حال پر بریفنگ میں بتایا کہ علاقائی کشیدگی سے تیل کی عالمی قیمت 100 ڈالر پر جانے کا خدشہ ہے۔
جس سے بیرونی اکاونٹ پردباؤ اور مہنگائی بڑھ سکتی ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔