مشرق وسطیٰ کشیدگی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار جائزہ لینے کی تجویز
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیاہے۔
پیٹرولیم قیمتوں کا 15 دن کے بجائے ہفتہ وار جائزہ لینے کی تجویز پرغور کیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں علاقائی کشیدگی کے باعث تیل کی بڑھتی عالمی قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
شرکاء کو بتایا گیا کہ آبنائے ہرمزکی بندش کے بعد تیل کی ترسیل متاثر ہوئی، پی ایس او نے پیٹرول اور ڈیزل کے نئے درآمدی ٹینڈرز جاری کردیئے،۔
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود، قلت نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے متبادل روٹ کے ذریعے تیل فراہمی کی درخواست کر دی گئی،۔
تیل بردار جہازوں کے انشورنس اخراجات میں بڑا اضافہ ہوگیا، حکومت آئل کمپنیوں کو اضافی اخراجات کی ادائیگی پر غور کرے گی۔
پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی 8 ماہ کے ریکارڈ کے مطابق دی جائے گی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔