ایرانی فوج کا کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں پر حملہ،ہیڈکوارٹر اور اسلحہ ڈپو تباہ
ایرانی فوج کی جانب سے کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا ہے،پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ ہم نے علیحدگی پسند دہشت گردوں کے ہیڈکوارٹر اور اسلحہ ڈپو کو تباہ کیا۔
،دہشت گرد گروہ مغربی سرحد سے ہمارے ملک میں داخل ہونا چاہتے تھے،وہ امریکی ایما پر ہمارے مل میں انتشار پھیلانے کے مشن پر تھے۔
دوسری جانب عراقی کردستان کے صدر نے ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا ہے،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کرد صدر نيجرفان بارزانی کو فون کیا۔
،صدر عراقی کردستان کا کہنا ہے کہ خطہ کردستان کسی بھی تنازع کا حصہ نہیں بنے گا۔
،سرحدی سکیورٹی کو برقرار رکھنے کی حمایت جاری رکھیں گے،علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کو روکنا چاہیے۔
،دونوں رہنماوں کا خطے میں استحکام برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔