چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت میں 3 سال کی توسیع
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کے عہدے کی مدت میں تین سال کی توسیع کردی گئی۔
وزارت قانون و انصاف نے چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی قانون کےتحت عہدے کی مدت میں منظوری دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع 6 مارچ 2026 سے موثر ہوگی۔
چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت میں توسیع موجودہ ٹرمز اینڈ کنڈیشن پر ہوگی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں