پنجاب میں فلڈ زونز خالی کرانے کا فیصلہ، 17 منی ڈیمز بنانے کی تجویز بھی منظور
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پوسٹ فلڈ انتظامات کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلاب سے بچاؤ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئےؤ
،اجلاس میں متعلقہ محکموں نے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں فلڈ زونز واگزار کرانے کے لیے فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تین ماہ کے اندر تمام فلڈ زونز خالی کرائے جائیں۔
اور ان علاقوں میں نئی تعمیرات پر پابندی یقینی بنائی جائے، اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ فلڈ زون میں تعمیرات پر پابندی کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے۔
اجلاس میں پنجاب کے مختلف علاقوں میں 17 مقامات پر منی ڈیم بنانے کی تجویز سے اتفاق کیا گیا جبکہ چنیوٹ میں بند کی تعمیر کے لیے فیزیبلٹی رپورٹ مکمل ہونے پر اس کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی۔
، کالا باغ اور سدھنائی کے مقامات پر آبی ذخائر کی استعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔