پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود، قلت کا کوئی خدشہ نہیں: حکومتی کمیٹی
پٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کیلئے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، فوری قلت کا کوئی خدشہ نہیں۔
حکومت نے خطے کی بدلتی صورتحال کے باعث توانائی کی فراہمی پر مسلسل نظر رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
، حکومتی کمیٹی نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں، فریٹ اور انشورنس اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تیل کی سپلائی چین سے متعلق اجلاس کی صدارت کی، حکومتی کمیٹی کل حتمی سفارشات اور جامع عملدرآمد پلان وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
کمیٹی نے توانائی کی صورتحال پر روزانہ کی بنیاد پر اجلاس جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا، ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی ذخیرہ اور سمگلنگ روکنے کیلئے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔
اجلاس میں صوبائی حکومتوں، اوگرا اور دیگر اداروں کے درمیان مشترکہ کارروائی پر اتفاق کیا گیا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔