ایران اسرائیل جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کشیدگی سے عالمی معیشت متاثر

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج کا امریکی صدر کو چیلنج

ایرانی فوج نےامریکی صدر کو چیلنج دیا ہے کہ ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ۔ایران نے واضح کیا ہےکہ صرف امریکا اور اسرائیلی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں۔
باقی سب کیلئے روٹ کھلا ہے جہاں سے دُنیا بھر میں تیل سپلائی کیا جاتا ہے۔
ٹرمپ نے منگل کو کہا تھا کہ ضرورت پڑی تو امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کے ذریعے آئل ٹینکرز کو لے جانا شروع کر سکتی ہے۔
ایران اسرائیل جنگ کے باعث دنیا کی سب سے اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز بند،جس سے عالمی معیشت ہل کر رہ گئی ہے۔
،چین اور بھارت سمیت دنیا بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔پاکستان کو بھی درآمدی تیل کی نوے فیصد سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں