پنجاب سرکاری اسکول سالانہ امتحانات کا آغاز، 60 لاکھ طلبہ امتحان میں شریک

پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا

پنجاب بھرکےسرکاری اسکولوں میں سالانہ امتحانات کا آغازہوگیا،سرکاری اسکولوں کے60 لاکھ طلبہ امتحان میں شامل ہیں۔
پیکٹاکےتحت آٹھویں جماعت کے امتحانات شروع،10لاکھ طلبہ امتحان دیں گے،آٹھویں جماعت کے 4 امتحانات نو سے بارہ مارچ تک جاری رہیں گے،آٹھویں جماعت کے دیگر امتحان 13 سے 25 تک جاری رہیں گے۔پیکٹا کے تحت پہلے روز آٹھویں جماعت کا ریاضی کا پیپر لیا جائے گا۔
،آٹھویں جماعت کا امتحان ببل شیٹ پر لیا جائے گا، آٹھویں جماعت کے ریاضی، اردو، انگریزی، سائنس کے پرچے ہوں گے،امتحان میں نقل کی روک تھام کیلئے 6 مختلف سوالیہ پیپرز پیکٹا فراہم کرے گا۔پہلی تا ساتویں جماعت تک انگلش ،اردو،کمپیوٹر اور جنرل نالج کا پیپر لیا جائے گا۔
،اسکولوں میں امتحانات کا سلسلہ 25 مارچ تک جاری رہے گا،اسکول کے نتائج 31 مارچ، آٹھویں کے پیکٹا کے امتحانات کا رزلٹ 9 اپریل کو جاری ہوگا، آٹھویں جماعت کے چار امتحانات کی مشین مارکنگ کی جائے گی،آخری بار آٹھویں کا بورڈ کا امتحان سال 2020 میں لیا گیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں