ایران اسرائیل تازہ حملے: مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات بھی نشانے پر، متعدد زخمی

مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات، اسرائیل پر تازہ ایرانی حملوں میں متعدد افراد زخمی

مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات اور اسرائیل پر تازہ ایرانی حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات پر ایرانی حملے جاری ہیں۔
، بحرین میں ڈرون حملے کے باعث متعدد زخمی ہوگئے۔ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ یو اے ای کے فجیرہ پلانٹ میں بھی آگ بھڑک اٹھی، فجیرہ پلانٹ میں آگ پر قابو پالیاگیا۔
کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔خبرایجنسی کے مطابق عراق کے شہر اربیل میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون سے حملہ کیا گیا،۔
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب امریکی سفارتی علاقے پر راکٹ اور ڈرون حملے کیے گئے۔
ایران نے اسرائیل پر بھی میزائلوں کی بوچھاڑ کردی، تل ابیب پر میزائلوں کی برسات، سائرن بج اٹھے، آئرن ڈوم ایرانی میزائل روکنے میں ناکام ہوگیا،تین مقامات کو ہٹ کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں