امریکا ایران کے ایٹمی مواد پر قبضے کیلئے اسپیشل فورسز بھیجنے پر غورکر رہا ہے، امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ
امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران کے ایٹمی مواد پر قبضہ کرنے کے لیے اسپیشل فورسز بھیجنے کا جائزہ لے رہا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے ایران میں موجود انتہائی افزودہ یورینیئم کے ذخیرے کو محفوظ بنانے کے لیے اسپیشل فورسز بھیجنے کے امکان پر بات چیت کی ہے۔
اس سے قبل امریکی میڈیا نے جمعےکو دعویٰ کیا تھا کی امریکی صدر مخصوص اہداف کے لیے فوجی ایران بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔
امریکی ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ کے اعلان کردہ جنگی مقاصد میں سے ایک یہ ہے کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے دیا جائے۔
اس مقصد کے لیے ایران کے پاس موجود تقریباً 450 کلوگرام 60 فیصد افزودہ یورینیئم ایک اہم عنصر سمجھا جاتا ہے۔
، کیونکہ اسے چند ہفتوں میں ہتھیاروں کے درجے تک افزودہ کیا جاسکتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں