ایران کے خلاف جنگ خاتمے کے قریب، امریکا نے 5000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنا دیا

ایران جنگ خاتمے کے قریب، نئی ایرانی قیادت کو بھی مار دیں گے: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ خاتمے کے قریب ہے، وقت سے پہلے ایران کی طاقت کو ختم کر دیا ہے۔
، اب تک 5000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے، نئی ایرانی قیادت کو بھی مار دیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا دیکھا جائے تو ایران کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں۔
، معلوم نہیں ایران شکست کب تسلیم کرے گا، ابھی مکمل فتح حاصل نہیں کی دشمن کے مزید پیچھے جائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم تعاقب کرکے دشمن کے خطرے کو ہمیشہ کیلئے ختم کریں گے، ایران کی نئی قیادت کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
، زمینی فوج بھیجنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا، ایران اسرائیل کو ختم کرنا چاہتا تھا، حملے کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں