غیرملکیوں کیلئے پاکستانی ویزے کے حصول کا طریقہ کار تبدیل
پاکستانی ویزوں کے حصول کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا۔ ویزہ اجرا میں تبدیلی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔
وزارت داخلہ آن آرائیول اور پرائر ٹو آرائیول ویزوں کے اختیار سے دستبردار ہوگیا، پاکستانی ویزے اب متعلقہ سفارتخانے اور سفارتی مشنز ہی جاری کریں گے۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق ویزہ پراسیسنگ کا سارا عمل سفارتی چینل سے ہی ہوگا، ویزے کیلئے درخواست موجودہ پورٹل کے ذریعے ہی دی جاسکتی ہے۔
، آن لائن درخواست آنے پر کیس متعلقہ سفارتخانے کو بھیجا جائے گا، متعلقہ سفارتخانے کی کلیئرنس سے ہی ویزے جاری ہوں گے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔