فیول راشنگ سے بچنے کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھایا، وزیر خزانہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سری لنکا اور بنگلادیش میں فیول راشنگ ہوئی،وہاں صورتحال کافی خراب ہے،۔
ہم نے اسی لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھایا۔سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس میں وزیرخزانہ نے بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات اور قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے وزارتی کمیٹی بنائی، وزارتی کمیٹی کا اجلاس روزانہ کی بنیاد ہوتا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ خطے کی صورتحال لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہوتی ہے،فوری فیصلے چاہئیں، پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کا فوری فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر نے جنگ کے باعث ہنگامی حالات کا اعلان کردیا ہے۔ قطر سے پاکستان کو ایل این جی کی درآمد رک گئی ہے۔
ایل این جی کا 25 ملین ڈالرز کا کارگو 100 ملین ڈالرز میں مل رہا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔