عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔امریکی خام تیل 0.88 فیصد اضافے کے ساتھ 99 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا۔
،برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1.5 فیصد اضافہ، 104 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔
امریکی اخبار کےمطابق آئل انڈسٹری نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئےکہا ہےکہ توانائی کا بحران مزید بگڑنےکا امکان ہے۔
،تیل کمپنیوں کےمطابق آبنائےہرمزکی بندش کےسبب توانائی بحران مزید شدید ہوسکتا ہے،۔
آبنائےہرمز کی بندش عالمی تیل کی ترسیل اورقیمتوں پر اثر ڈال رہی ہے۔
واضح رہےکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی مدد کی اپیل پر دنیا خاموش ہے۔
،جاپان نے بھی آبنائے ہرمز میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔