پابندی کے باوجود لاہور شہر میں پتنگ بازی کیخلاف متفرق درخواست دائر
پابندی کے باوجود لاہور شہر میں پتنگ بازی کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست شہری منیر احمد کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دو روز قبل لاہور میں پولیس کانسٹیبل ڈور پھرنے سے زخمی ہوا۔
، پابندی کے باوجود لاہور میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے۰
پولیس کی جانب سے کیمیکل ڈور اور پتنگ بازی کے خلاف مؤثر اقدامات نہیں کئے جا رہے۔
دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔