اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن کی کارروائی، کم آمدن والے افراد کے لیے سبسڈی جاری

کم آمدن والے افراد کے لیے 23 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے کفایت شعاری پالیسی سے بچنے والے 23 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں سیکرٹری پیٹرولیم نے کہا کہ حکومت نے کفایت شعاری پالیسی سے بچنے والی 23 ارب رقم کی سبسڈی دینےکا فیصلہ کیا،۔
جو موٹر سائیکل اور رکشہ رکھنے والوں کو فراہم کی جائے گی۔ 30 ملین ٹو ویلرز اور تھری ویلرز کو سبسڈی دی جائے گی۔
حکام کے مطابق سبسڈی بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام ڈیٹا کے مطابق مستحقین کو دی جائے گی، اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن نے سبسڈی کے حوالے سے ورکنگ شروع کر دی۔
کفایت شعاری پالیسی کےتحت جو بچت ہوگی وہ سبسڈی میں دی جائےگی۔ جیسے کورونا میں سبسڈی دی گئی ویسے ہی دی جائے گی۔
کمیٹی ارکان نے کہا کہ یہ 23 ارب روپے کہاں سے آئیں گے کون سے اقدامات کیے گئے، روپےکا فائدہ کمپنیوں کےبجائے عوام کو دیا جائے،۔
جس پر حکام نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق بچت کے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔