آئی ایم ایف کی نئی شرائط، پاکستان کیلئے مزید سخت اقدامات کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کیلئے مزید شرائط عائد کردیں

پاکستان اور آئی ایم ایف کے ورچوئل اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے نے اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کیلئے ڈومور کا مطالبہ کردیا۔ آئی ایم ایف کا 7 ارب ڈالر پروگرام کے تحت مزید سخت نگرانی کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف نے ٹیکس چوری روکنے کے لیے جدید نظام متعارف کرانے ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
آئی ایم ایف نے رسک بیسڈ آڈٹ لازمی قرار دینے کی تجویز دے دی۔
آئی ایم ایف نے ایف بی آر کے ٹیکس اہداف پورے نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۰
، ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مزید شرائط عائد کردیں۔ آئی ایم ایف نے صرف وعدے کرنے کے بجائے عملی نتائج دکھانے کا مطالبہ کردیا۔
ایف بی آر نے بھی فیکٹریوں اور دکانوں کی پیداوار اور فروخت کی نگرانی سخت کرنے کی ٹھان لی۔
کاروباری سیلز کو آن لائن رپورٹ کرنا لازمی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا،حکام ایف بی آر کے مطابق اس وقت صرف ایک تہائی کاروبار مکمل ڈیٹا فراہم کررہے ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔