توانائی بحران میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں، 15 اپریل تک بندش کی سفارش

توانائی بحران، تعلیمی اداروں میں 15 اپریل تک چھٹیوں کی سفارش

ملک میں توانائی بحران کے پیش نظر پنجاب میں بڑے فیصلوں کی تیاری کرلی گئی۔محکمہ توانائی کی نئی اہم سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب کوپیش کردی گئیں۔
15اپریل تک تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سفارش کی گئی ہے۔ اسکولوں میں ہائبرڈ نظام تعلیم پر غور شروع کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاق کی طرز پر فیول راشننگ کی جائے گی، پیٹرول اور ڈیزل کی منصفانہ تقسیم کےلیے کوپن یا ڈیجیٹل سسٹم متعارف ہوگا،۔
مخصوص دنوں میں محدود گاڑیوں کو ایندھن فراہم کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔نجی اداروں کےلیے ورک فرام ہوم کےلیے سخت ہدایات کی سفارشات کی گئی ہے،۔
غیرضروری تقریبات پرمکمل پابندی، میٹرو اور بس سروس بڑھانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
تجاویز میں ایل ای ڈی بل بورڈز اور آرائشی لائٹس بند کرنے کا پلان بھی شامل ہے،۔
رات10بجے کے بعد اسٹریٹ لائٹس متبادل موڈ پرچلیں گیں، مارکیٹ اوقات کار مزید محدود کرنے بھی کی تجویز ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔