عید پر کتنے سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات اور مری کا رخ کیا؟
خیبرپختونخوا کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی اور ڈی پی او مری نے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد کا ڈیٹا جاری کردیا۔ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق عیدالفطر کے3دنوں میں 2لاکھ 62ہزار سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا، عیدالفطر پر سب سے زیادہ سیاحوں نے وادی سوات کا رخ کیا، وادی سوات میں ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد سیاح آئے۔
گلیات میں عیدالفطر پر 51 ہزار 886 سیاح ریکارڈ آمد ہوئی، 76 غیر ملکی سیاح بھی خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات میں سیر وتفریح کیلئے موجود تھے۔ سیاحوں کی سہولت کیلئے عیدالفطر پر ٹورازم پولیس کی چھٹیاں منسوخ کی گئی۔دوسری جانب ڈی پی او مری رضا تنویر کا کہنا ہے کہ عید کے 3 ایام میں 74 ہزار 196 گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں،۔
مری میں پونے 4 لاکھ سیاحوں کی آمد ہوئی،ٹریفک اور سیکیورٹی پلان کامیاب رہا، گزشتہ سال کے گاڑیوں کے رش میں 48.8 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔ڈی پی او مری کے مطابق مری میں قیام کرنے والی گاڑیوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 728 رہی،۔
عید کے پہلے دن 17 ہزار 716 گاڑیاں داخل اور 10 ہزار 38 واپس گئیں، عید کے پہلے روز مری شہر کے اندر 1640 گاڑیوں نے قیام کیا۔ عید کے دوران صورتحال پرامن رہی،کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔