مہنگے ترین اسمارٹ فونز پر فائیوجی سروس کی عدم دستیابی کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان میں فائیو جی سروس کے آغاز کے باوجود مہنگے ترین اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے صارفین تاحال اس جدید سہولت سے محروم ہیں۔
صارفین کی بڑی تعداد اب بھی فورجی سروس استعمال کرنے پر مجبور ہے کیونکہ امریکا اور کوریا کی کمپنیوں کی منظوری کے بغیر ان کے موبائل فونز پر فائیو جی سروس فعال کرنا ممکن نہیں ۔
دوسری جانب چینی کمپنیوں کے موبائل فونز پر فائیوجی سروس دستیاب ہے۔
پاکستان میں امریکا اور کوریا کے موبائل فونز پر فائیو جی سروس نہ چلنے کی اصل وجہ کیریئر کنفگریشن نہ ہونا ہے ۔
کیونکہ ان کمپنیوں کی جانب سے پاکستان کو تاحال “کنٹری وائٹ لسٹنگ” میں شامل نہیں کیا گیا ۔
جبکہ تکنیکی مطابقت کے باعث چینی کمپنیوں کے اسمارٹ فونز پر فائیو جی سروس دستیاب ہے۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق فائیو جی لانچ کے بعد عالمی کمپنیوں سے سرٹیفکیشن کا عمل جاری ہے ۔ موبائل آپریٹرز اور ڈیوائس مینوفیکچررز کےدرمیان تکنیکی ہم آہنگی پر کام ہو رہا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔