پیٹرولیم مصنوعات پر ٹارگٹڈ سبسڈی سے مستحقین کو براہ راست فائدہ

پٹرولیم مصنوعات پر عام سبسڈی ختم،صرف کمزور طبقے کو ریلیف دینے پر اتفاق

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت وفاق اور صوبوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مشاورتی اجلاس میں کمزور طبقے کو ریلیف دینے پر اتفاق کیا گیا۔
وفاقی وزیرخزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں کمزور طبقے کو پیٹرولیم مصنوعات پر ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کرنے پرغور ہوا۔
3 وزارت خزانہ کے مطابق عام سبسڈی ختم کرکے صرف مستحقین کو ریلیف دینےکی تجویز سامنے آئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اجلاس میں ورچوئل شرکت کی۔
ڈیجیٹل سسٹمز کے ذریعے سبسڈی دینے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ قومی سطح پرمشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ ہوا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ سبسڈی کے نئے فریم ورک پر کام جاری ہے۔واضح رہے کہ جنگ پانچویں ہفتے میں داخل ہو چکی ہے۔
جبکہ پاکستان کا قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کا نظام ابھی بھی پہلے ہفتے کی قیمتوں پر برقرار ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔