ناکہ بندی کے باعث ایران کی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ناکہ بندی کے باعث ایران کی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم انہیں اس معاملے میں کوئی جلدی نہیں۔
آبنائے ہرمز کی بندش کا سلسلہ طویل ہوتا جا رہا ہے، اور صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ یہ ناکہ بندی مزید جاری رہ سکتی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو امریکی فوج کارروائی کرے گی۔
جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ نے اسے غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ہتھیار کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے چاہئیں، اور امریکا ایران کے خلاف نیوکلیئر ہتھیار استعمال نہیں کرے گا۔اس سے قبل صدر ٹرمپ امریکی فوج کو ہدایت دے چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو نشانہ بنایا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ صرف امریکا کے مفاد اور مناسب وقت کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.