جنگ بندی مذاکرات کی بحالی، سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ
جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کے بعد گولڈ مارکیٹس میں پانچ دن کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تاہم اضافے کے باوجود پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت پانچ لاکھ روپے سے نیچے برقرار ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 162 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 1971 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 22 ہزار 806 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت میں 92 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 8 ہزار 49 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر اضافے کے ساتھ 4708 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.