عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا مہنگا، چاندی کی قیمت برقرارعالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں استحکام برقرار ہے۔اضافے کے باوجود پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت پانچ لاکھ روپے سے نیچے برقرار ہے۔
24 قیراط فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے تک پہنچ گیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 8 ہزار 49 روپے پر برقرار رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 8 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 716 ڈالر تک پہنچ گیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.