آبنائے ہرمز کی بحالی کیلئے ایران کی نئی شرائط
ایران نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کے لیے نئی شرائط پیش کی ہیں، جن میں جوہری مذاکرات کو اگلے مرحلے تک مؤخر کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔امریکی خبر رساں ادارے Axios کی رپورٹ کے مطابق یہ دعویٰ ایک امریکی عہدیدار اور معاملے سے باخبر دو ذرائع کے حوالے سے کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے امریکا کو ایک نئی تجویز پیش کی ہے جس میں آبنائے ہرمز کی بحالی اور جنگ کے خاتمے کے بدلے جوہری مذاکرات کو بعد کے مرحلے تک موخر کرنے کی بات شامل ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ یہ پیشکش پاکستانی ثالثوں کے ذریعے سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدہ طے پا جاتا ہے اور ایرانی بندرگاہوں پر امریکی پابندیاں ختم کر دی جاتی ہیں تو امریکا پر ایران کو افزودہ یورینیئم کے ذخائر سے دستبردار کرنے یا کم از کم ایک دہائی تک افزودگی معطل کرنے کے حوالے سے دباؤ کم ہو جائے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.