انڈونیشیا میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم ‘14 افراد ہلاک‘80 زخمی
انڈونیشیا میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی، جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ دارالحکومت جکارتا کے قریب بیکاسی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار مسافر ٹرین اسٹیشن پر کھڑی دوسری ٹرین سے جا ٹکرائی۔ تصادم کے نتیجے میں کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور شدید نقصان پہنچا۔
حادثے کے بعد متعدد مسافر ملبے تلے دب گئے، جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیموں نے بوگیاں کاٹ کر امدادی کارروائیاں جاری رکھیں۔ حکام کے مطابق ایک ٹرین میں سوار 240 مسافر محفوظ رہے، تاہم دوسری ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جن میں خواتین کے لیے مخصوص بوگی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
واقعے کے بعد انڈونیشیا کے صدر نے اسپتال کا دورہ کر کے زخمیوں کی عیادت کی اور حادثے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.