سیاحت کی بحالی پر 28 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے: مریم اورنگزیب

Super Admin


سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں سیاحت اور تاریخی ورثے کی بحالی کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن پر مجموعی طور پر 28 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، خصوصاً پنجاب، سیاحت کے شعبے میں خود کفالت حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ایکو ٹورزم اور وائلڈ لائف ٹورزم کے فروغ کے لیے بھی خصوصی اور مؤثر اقدامات جاری ہیں، جبکہ اس پورے شعبے میں مجموعی طور پر 78 ارب روپے کے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔مریم اورنگزیب کے مطابق میگنیفیسنٹ پنجاب ایپ کے ذریعے صوبے بھر کے سیاحتی مقامات کی مکمل اور جامع معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔
، جس سے سیاحوں کو سہولت اور رہنمائی میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت اب صرف ایک سافٹ سیکٹر نہیں رہی بلکہ آنے والے برسوں میں ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت پہلی بار سیاحتی مقامات کی بحالی کا مربوط اور منظم منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔
، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ گزشتہ 8 ماہ کے دوران لاہور خطے میں سیاحت نے نمایاں ترقی کی ہے اور یہ علاقہ سیاحتی سرگرمیوں کا اہم مرکز بن کر ابھرا ہے۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.