آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر مشرف عرف ابودجانہ ہلاک

Super Admin

خیبر: ضلع خیبر کے علاقے چپری میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد کمانڈر مشرف عرف ابودجانہ خیبری کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی شناخت مشرف عرف ابودجانہ خیبری کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ پولیو ٹیم کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہا تھا اور حملے کے لیے گھات لگائے بیٹھا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چند روز قبل اسی علاقے چپری سے دہشتگردوں نے پولیو سپروائزر کو اغوا کرلیا تھا، تاہم بعد ازاں مذاکرات کے ذریعے مغوی سپروائزر کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.